سوال

Tuesday – 21 Zilhaj 1428 – 12 Pausa 1929 – 01 January 2008

اس دنیا کو، میں جو بھی ہوں، جیسا بھی ہوں، مجھے اب یقین ہو گیا ہے کہ، قبول نہیں ہوں۔ میں کہ جو اپنی ہی ایک دنیا میں بسنا چاہتا ہوں۔ میں کہ جو اس دنیا کے چند قوانین قبول تو کر لوں لیکن سب قبول نہیں کر سکتا۔ میں ہر وہ قانون قبول کر سکتا ہوں کہ جس سے انسان اپبی زندگی خوبصورت بنا سکتے ہیں۔ لیکن میں وہ قوانین قبول نہیں کروں گا جو کہ صرف اس لئے را‏ئج ہیں کہ انسانوں نے ابھی تک مختلف چیزوں کو قبول کرنا نہاں سیکھا۔ میں کہ جس کو سب سے زیادہ محبت انسانیت سے ہے اس ہی کے لئے قابل قبول نہیں ہوں۔ تو پھر شاید دنیا کو میں قبول نہیں۔ اور پھر شاید یہ دنیا مجھے قبول نہیں۔

ایک عجیب پریشانی ہے کہ مجھے گھن کی طرح کھائے چلے جا رہی ہے۔ میری جسمانی صحت آہستہ آہستہ اب بہت خراب ہو گئی ہے۔ میری ذہنی صحت آہستہ آسہتہ بہت کمزور ہو گئی ہے۔ میں چڑچڑا ہو گیا ہوں۔ میں صرف تکلیفدہ باتیں کرتا ہوں اور ان ہی سے مجھے سکون ملتا ہے۔ اپبی خواہش کے خلاف اپنے گھر والوں کو خوش رکھنے کے لئے میں نے جو زندگی پچھلے چار سال گزاری وہ اب ضایع کئے گئے وقت کی طرح مجھے دق کر رہی ہے۔

اپبی مرضی کی زندگی گزاریں اور گھر والوں کو اتنا بڑا دکھ دیں کہ وہ میری بے رحم آنکھوں کے سامنے جیتے جی مر جا‏ئیں۔ یا اپنے گھرانے کی مرضی کی زندگی گزاریں اور زندگی کا ہر لمحہ قید اور بندش کے عزاب میں بسر کر دیں۔ دو راستے۔ دونوں ایک انتہائی تکلیف اور اذیت سے بھری ہوئی زندگی کے راستے۔ اور صرف دو راستے۔

اردو زبان کا سب سے گہرا اور اذیت ناک لفظ۔ کاش۔ کاش کہ یہ دنیا مجھے قبول کر لیتی اور مجھے بھی زندگی میں خوشی مل جاتی۔

زندگی جا، چھوڑ دے، پیچھا میرا۔

Advertisements

3 Comments»

  pakipoptart wrote @

I can’t read this ) :

  anothergayincloset wrote @

what can i say other then to divert your attention to something more constructive in these time. Listen to music, Play video games, Watch funny movies, Do some gardening. Even try to ‘cry’, it do reduce the stress.

Damn that last line of your post, it almost made me cry.

  jalaluddin wrote @

Dont cry. It never helps. Every day is a new day and hope shines from the unlikeliest of corners.

And, OH MY GOD, what the fuck has happened to my Urdu. It is aweful.


Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: